Advertise with Anonymous Ads

خانیوال عبدالحکیم کے نواحی علاقے کھوہ بگے والا میں شادی کا پنڈال میدان جنگ بن گیا

58 Views
CNN URDO TV
16
Published on 02 Feb 2021 / In News & Politics

⁣انوکھی بارات اور رخصتی، بارات کے بعد دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں کی آپسمیں لڑائی ایک دوسرے کی خوب ٹھکائی، بعدازاں دلہن لیے روانہ،،
عبدالحکیم کے نواحی علاقے میں شادی کا پنڈال میدان
جنگ بن گیا ، دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں کے درمیان شدید لڑائی ، متعدد افراد زخمی،،

خانیوال عبدالحکیم کے نواحی علاقے کھوہ بگے والا میں شادی کا پنڈال میدان جنگ بن گیا ، دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں کے درمیان شدید لڑائی چھڑ گئی ، دلہن کے درجنوں رشتہ داروں نے باراتیوں پر حملہ کے دوران ڈنڈوں، لاتوں اور تیز دھار آلات کا آزادانہ استعمال کیا ، رشتہ کے تنازعہ پر ہونے والی شدید لڑائی میں دلہا کے تین بھائیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ، قطب پور کا رہائشی شفقت علی عبدالحکیم کی دلہنیا لینے بارات لیکر پہنچا تو دلہن کوثر بی بی کے رشتے داروں نے دھاوا بول دیا ، ، ایس ایچ او عبدالحکیم ظفر امتیاز سیال کے مطابق زخمیوں کو ایم ایل سی جاری کردئیے گئے ہیں میڈیکل رپورٹ کے مطابق کارؤائی کی جائے گی،دوسری جانب مار کھا کر باراتی رخصتی کروا کر دلہن ہمراہ لے گئے ،

Show more
0 Comments sort Sort By