Advertise with Anonymous Ads

Hareem Shah k father apni beti k bare main baat krte ro pary.

16 Views
A K Khilji
13
Published on 03 Jan 2020 / In News & Politics

Hareem Shah k father apni beti k bare main baat krte ro pary.

حریم شاہ کے والد محترم کا ویڈیو بیان دیکھ کر یقین کریں اپنے جذبات قابو نہیں کرسکا
اللہ پاک کسی باپ کو ایسا دن نہ دکھائے
اس عمر میں کبھی کسی بزرگ کو میں نے آنسو بہاتے نہیں دیکھا
اکثر سنتے ہیں کہ انسان ساری زندگی کی تلخیوں و تجربات اور زندگی کے غموں کو بڑھاپے تک اتنا دیکھ چکا ہوتا ہے کہ اس وقت کتنا بھی بڑا دکھ تکلیف تو دے سکتا مگر آنکھوں میں آنسو مشکل سے ہی آتے مگر یہ بزرگ اپنے آنسو کنٹرول نہیں کرپارہے تھے پھوٹ پھوٹ کر رونے کو دل کررہا تھا مگر پوری کوشش کرکے خود پہ قابو رکھے ہوئے تھے
کیا کوئی بیٹی اتنی بھی پتھر دل ہوسکتی ہے جسکو باپ کی حالت باپ کی آہ و زاری اور آنسو بھی جھنجھوڑ نہ سکے؟
اور یہاں حریم شاہ فقط ایک نہیں ہے گھر گھر میں جہاں جہاں لڑکیوں کے پاس موبائل ہیں اکثر لڑکیاں حریم شاہ بن چکی ہیں
ٹک ٹاک کی بے حیائی تمام سوشل میڈیا پر سبقت لے چکی ہے
اور لڑکیوں کو اسکی ایسی لت پڑ چکی ہے کہ کوئی وعظ و نصیحت ان پہ اثر انداز نہیں ہوتی
یہ فقط ایک بزرگ نہیں
اور نہ جانے کتنے باپ کتنے بھائی ایسے ہوں گے جن کی بہنیں بیٹیاں بڑے فخر سے اپنی عزتیں نیلام کرتی پھر رہی ہیں
کسی کے گھر والے بے خبر ہیں تو کسی کے مجبور و بے بس
کیونکہ جوان بیٹیوں پر آج کے دور میں بچپن کی دی ہوئی آزادی کے بعد اچانک سختی کی جائے تو اسکا نتیجہ بھیانک ہی نکلتا ہے
بیٹیوں کی تربیت شروع سے کریں کہیں ایسا نہ ہو بڑھاپے میں جاکر آپ کو احساس ہو کہ آپ نے بھی کسی حریم شاہ کو پال رکھا ہے
اس کے ساتھ ہمارا حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ ہے کہ ٹک ٹاک کی لعنت پر پاکستان میں مکمل پابندی عائد کی جائے

جاوید صدیقی صحافی کالم کار محقق کراچی

Show more
1 Comments sort Sort By

Comedy Channel
Comedy Channel 10 months ago

مقام افسوس اور دکھ ہے کہ قوم کس طرف چل پڑی ہے

   0    0
Show more